سرسی :2؍ جون (ایس اؤ نیوز) سرسی میں چک باؤنس معاملے کو لے کر دستکاری نگم کے صدر بیلورو راگھویندرا شٹی اور آئی پی ایس افسر روپا کے درمیان آپسی الزام تراشی ہونے لگی ہیں۔ چک باؤنس معاملے میں عدالت کے سمنس کو نگم کے صدر بیلورو راگھویندرا شٹی کے چیمبر کے دروازے کو چسپاں کرنی پہنچی پولس نے چیمبر کی ڈی وی آر خراب کئے جانے کا راگھویندرا نے الزام لگایا ہے۔
ریاستی دستکاری ترقی نگم کی ڈائرکٹر ڈی روپا مدگل کے خلاف رشوت خوری کا الزام عائد کرتےہوئےنگم کے صدر راگھویندرا نے چیف سکریٹری سے شکایت کی ہے۔ پانچ لاکھ روپیوں سے زائد ٹینڈر کےلئے صدر اور ممبران کوجانکاری دینے کا اصول ہے لیکن 6 کروڑ روپیوں سے زائد روپئے انہوں نے خرچ کئے جانے کا الزام عائد کرتےہوئے راگھویندرا نے 6صفحات پر مشتمل شکایت چیف سکریٹری کو سونپی ہے۔ آئی پی ایس افسر روپا گذشتہ ڈیڑھ سے نگم کی مینجنگ ڈائرکٹر ہے انہیں 76سے زائد نوٹس دئیے گئے لیکن کسی کا بھی انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ہفتہ میں صرف دو مرتبہ دفتر آتی ہیں، جو بھی فائلس ہوتی ہیں وہ اپنے گھر منگوالینے کا شکایت میں ذکر کیاگیا ہے۔
حیدرآباد شوم کے اخراجات، ہمپی مرکز کو حکومت سے ملی امداد کے متعلق نگم کو جانکاری نہ دیتے ہوئے ٹینڈر بلائے گئے اس معاملے سمیت کل 16معاملات کو شکایت میں درج کیاگیا ہے۔ راگھویندرا نےکہا ہے کہ قریب 6کروڑروپیوں کی رشوت خوری ہوئی ہوگی۔ اس سلسلے میں جب میں نے فائلس پوچھیں تو میرے خلاف جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت دینےکا راگھویندرا نےالزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں فوری طورپرسبھی فائلس کو اپنی تحویل میں لے کر ڈائرکٹر کے خلاف مناسب جانچ کرنےکا حکم جاری کرنے راگھویندرا نے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے۔